نوازشریف پرجڑانوالہ جلسےمیں پھولوں کی پتیاں نچھاورکرنےکیلئےایئرجیٹ کرائے پرلے لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 15:35

نوازشریف پرجڑانوالہ جلسےمیں پھولوں کی پتیاں نچھاورکرنےکیلئےایئرجیٹ ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا جڑانوالہ جلسے میں پرتپاک استقبال کیلئے جیٹ طیارے سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جڑانوالہ جلسے میں آمد کے سلسلے میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ نوازشریف پرفیصل آباد جلسہ گاہ پہنچنے تک گل پاشی کی جائے گی۔سابق چیرمین ضلع کونسل معظم فاروق نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کیلئے ایئرجیٹ کرائے پرلیا ہے۔ نوازشریف جب فیصل آباد پہنچیں گے توان کے قافلے پرجلسہ گاہ پہنچنے تک گل پاشی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :