جماعت اسلامی 5فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی،کشمیری اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ‘ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگ کرنے کے لیے ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالدمحمود کا کراچی میں میٹ دی پریس سے خطاب

ہفتہ 27 جنوری 2018 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالدمحمود نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی 5فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی،کشمیری اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگ کرنے کے لیے ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے،کشمیرسے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے ہندوستان ان دریائوں پر ڈیمز تعمیر کرکے پاکستان کو بنجرصحرامیں تبدیل کرنے کی سازش کررہاہے،کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاکی جنگ لڑرہے ہیں ،ا سلام آباد میں بیٹھے حکمران کماحقہ ذمہ داری ادا نہیں کررہے ہیںان خیالات کا اظہارانھوںنے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپریس کلب کے صدر احمد خان ملک اور سیکرٹری جنرل مقصود یوسفی نے امیر جما عت کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود نے کہاکہ مودی سرکار کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں،مودی اپنے انتہاپسند رویہ سے جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،مودی خود ہندوستا ن کی بربادی کا سامان فراہم کررہے ہیں،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر قابض آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں ہورہی ہیں،عالمی برداری کو اس کانوٹس لینا چاہیے،انھوںنے کہاکہ کشمیری حق خود ارادیت کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریںگے،انھوںنے کہاکہ کشمیریوںنے آزادی کے لیے پانچ لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے وہ اپنی آزادی کے حصول تک جہاد جاری رکھیںگے،ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ گلگت بلتستان ریاست جموںوکشمیر کاحصہ ہے اور کشمیرکی مکمل آزادی تک آزاد دونوں خطوں کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے۔