نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے ،کوہ پیما ئو ں کو بچانے کیلئے امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا

ہفتہ 27 جنوری 2018 14:00

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے، کوہ پیما وں کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ۔قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے امدادی آپریشن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پھنسے ہوئے کوہ پیما ئو ں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل ہیں جنہیں نکالنے کیلیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں پولینڈ کے 4 کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں۔کوہ پیما گروپ الپائن کلب کے عہدیدار کرار حیدری نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسکیوچ اور الزبیتھ نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے 7400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے اور انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بیس کیمپ کو اطلاع دی۔ نانگاپربت پر درجہ حرارت منفی 60 تک گرگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں غیرملکی کوہ پیماں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :