سعودی عرب کے بعض علاقوں میں شدید برفباری

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 13:17

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں شدید برفباری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب کے علاقے میں جمعے کے روز ماونٹ الوز کے علاقے کے پہاڑوں ، میدانی علاقوں اور ڈھلوانی جگہوں پر شدید برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برفباری جمعے کے دوپہر سے لے کر ہفتے کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پہاڑ الوز کے ارد گرد کے علاقوں میں سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ برفباری کی وجہ سے اس علاقے میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے بھاری ٹریفک کی صورت میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :