وزیر اعظم (آج)ایک روزہ دورہ پر کراچی جائینگے ،کل گوادر میں دو روزہ ایکسپو کاافتتاح کرینگے

ہفتہ 27 جنوری 2018 12:41

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج( اتوار) کو ایک روزہ دورہ پر کراچی اور29جنوری بروز پیر گوادر جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ زبیر احمد صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیںگے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم اہم اجلاسوں کی صدارت اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لیاری ایکسپریس کاافتتاح بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پیر کے روز گوادر جائیں گے جہاں وہ پہلی دو روزہ ایکسپو کا افتتاح کریں گے جس میں چین ،ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے مندوبین خصوصی شرکت کریں گے۔ ایکسپو میں 200کے قریب کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی ۔وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاًسی پیک سے متعلقہ منصوبوںکی رفتار اور انفراسٹر اکچر کے حوالے سے جائزہ بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :