جمعیت علماء اسلام شالدرہ کے زیراہتمام شمولیتی جلسہ

پشتونخوامیپ حلقہ 21اور حلقہ 22 کے تمام یونٹوں کے عہدیداروں کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 26 جنوری 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام شالدرہ کے زیراہتمام شمولیتی جلسہ ہوا جس میں پشتونخوامیپ حلقہ 21اور حلقہ 22 کے تمام یونٹوں کے عہدیداروں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کا اعلان کر دیا شمولیتی جلسے سے ملک سکندرخان ایڈووکیٹ‘مولانا نوراللہ‘عبدالواحد صدیقی‘مولانا محمد سلیم‘حاجی رحمت اللہ کاکڑ‘حاجی عبدالصادق‘مولانا عبدالحنان‘مفتی عبدالغفور مدنی‘مولانانظر محمد حقانی‘ مولانا نورمحمد بڑیچ‘عبدالرحمان بڑیچ‘مولانا عبداللہ عرف دلاور‘مولانا محمد ایوب ایوبی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر خدائے نظر بڑیچ‘ اللہ داد بڑیچ‘روزی خان بڑیچ‘عزیز خان بڑیچ اور داروخان بڑیچ کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے جمعیت میں شمولیت کا اعلان کر دیا شمولیتی جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں مبارک باد دی اور کہا کہ میں افرا تفری اور بد امنی پیدا کر نے کے لیئے پڑوسی ممالک سے سازشیں کی جا رہی ہیں افغانستان سے ڈرون حملہ انہی سازشوں کا حصہ ہے امریکہ ‘اسرائیل اور انڈیا افغانستان سے پاکستان کیخلاف مہم چلارہے ہیں، عوام کی امید یں اب دینی قوتوں سے وابستہ ہیں دینی قوتوں نے عوام کو ماضی میں مایوس نہیں کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کریں گے دینی قوتوں خصوصا جے یو آئی کا ماضی کرپشن سے پاک ہے حقیقی احتساب بھی مجلس عمل ہی کرے گی ،اسلام کے نفاذ میں تاخیر ی حربوں سے ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے دینی قوتوں کے اتحاد کے لیئے جے یو آئی نے کوششیں کی ہیں آج اس کا ثمر مجلس عمل کی صورت میں سامنے ایا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت شدید خطرات میں گھرا ہوا ہے وطن عزیز میں ایک گیم کھیلی جارہی ہے اس گیم سے ملک میں نفرت کے بیچ بو ئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے پر امن کوششیں تیز کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نئے نعروں سے وطن عزیز کو لادین ریاست بنانے والوں کے خواب دیکھے جا رہے ہیں لیکن ایسی سازشیں پہلے بھی بری طرح نا کا م ہو ئی ہیں اور اب بھی نا کام ہو ں گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام اور پا کستان کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے وطن عزیز کو سیکولر ریا ست بنانے کے خواب چکنا چور ہو ں گے انہوں نے کہا کہ دین اسلام کانفاذ قوم کا مطالبہ بھی ہے اور آئین کی ضرورت بھی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے نفاذ کے لیئے جے یو آئی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پر امن جدو جہد میں مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :