زینب کے قاتل عمران کی رہائی کا امکان پیدا ہوگیا

ڈی این اے میچ کی بنیاد پر گرفتار ملز م عمران علی کو سزا نہیں دلوائی جا سکتی، اگر معاون شہادتیں جلد حاصل نہ کی جا سکیں تو عمران علی کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 26 جنوری 2018 23:28

زینب کے قاتل عمران کی رہائی کا امکان پیدا ہوگیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):زینب کے قاتل عمران کی رہائی کا امکان پیدا ہوگیا۔سینئیر پولیس افسر نےبتایا کہ ڈی این اے میچ کی بنیاد پر گرفتار ملز م عمران علی کو سزا نہیں دلوائی جا سکتی، اگر معاون شہادتیں جلد حاصل نہ کی جا سکیں تو عمران علی کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئیر افسر نے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ ڈی این اے میچ کی بنیاد پر گرفتار ملز م عمران علی کو سزا نہیں دلوائی جا سکتی، اگر معاون شہادتیں جلد حاصل نہ کی جا سکیں تو عمران علی کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی، اس حوالے سے سینیئر تفتیشی نے بتایا کہ 2016میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں ڈی این اے رپورٹ کو انتہائی ناکافی بلکہ غیر مستندشہادت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ڈی این اے کی بنیاد پر قتل کے ملزم کو سزائے موت نہیں دی جا سکتی، تفتیشی افسران نے اپنی تحریری رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کیسز میں اس سے قبل بھی عدالت نے دو ملزمان کو بری کر دیا تھا، پولیس نے ملزم عمران علی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرا لیا ہے جسے عدالت میں ڈی این اے میچنگرپورٹ کے ہمراہ معاون شہادت کے طور پر پیش کیا جائے گا تاہم پولیس حکام کو یقین ہے کہ دونوں شہادتوں کی بنیاد پر ملزم کو مجرم ثابت نہیں کیا جا سکتا۔