ایف پی ایس سی کی ایگزامینر رپورٹ 2014-15-16 کا ردعمل

ایف پی ایس سی طرف سے سی ایس ایس 2016 کے لئے گئے امتحانات میں پبلک سیکٹر جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی طرف سے 2.09 فیصد پاسنگ پرسنٹیج دکھانے کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب، پشاور، کراچی اور بہائوالدین ذکریا یونیورسٹیز کے کل 2676 امیدواروں میں سے صرف 32 امیدوار پاس ہوئے تھے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو سی ایس ایس کیلئے 4 ائیر ڈگری یا ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونا لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی کمیشن کی طرف سے ایف پی ایس سی کو ہائیر ایجوکیشن نسٹی ٹیوشنز میں سی ایس ایس کیلئے موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے کیرئیر کونسلنگ یونٹ کے قیام کی تجویز بھی دے دی گئی

جمعہ 26 جنوری 2018 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایف پی ایس سی کی ایگزامینر رپورٹ 2014-15-16 کے رد عمل میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو سی ایس ایس کیلئے 4 ائیر ڈگری یا ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونا لازمی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ سی ایس ایس 2016 کے امتحانات میں پبلک سیکٹر جامعات کے حصہ لینے والے امیدواران کے ناقص نتائج کو دیکھتے ہوئے ایچ ای سی کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کو جاری لیٹر میں سی ایس ایس کے خواہشمند زیر تعلیم طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی کلاسز سمیت ورکشاپس اور سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنانے کی سہولیات بھی جاری کی ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ایف پی ایس سی کو ہائیر ایجوکیشن نسٹی ٹیوشنز میں سی ایس ایس کیلئے موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے کیرئیر کونسلنگ یونٹ کے قیام کی بھی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی طرف سے سی ایس ایس 2016 کے لئے گئے امتحانات میں پبلک سیکٹر جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی طرف سے 2.09 فیصد پاسنگ پرسنٹیج دکھانے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ای سی کی طرف سے پبلک سیکٹر جامعات کے ہیڈز کے نام جاری لیٹر نمبر9-1/CSS/Acad/HEC/2018 میں سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء کی تربیت کیلئے ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد سمیت خصوصی کلاسز کے اجراء کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایچ ای سی کی طرف سے ایف پی ایس سی کی ایگزامینر رپورٹ سال 2014-15-16 کے رد عمل میں فیڈرل پبلک و سروس کمیشن کو دی جانے والی تجاویز میں سی ایس ایس کیلئے فور ائیر ڈگری یا ماسٹر ڈگری لازمی قرار دیتے ہوئے ایف پی ایس سی کو جامعات میں خصوصی کیرئیر کونسلنگ یونٹس کے قیام کا کہا گیا ہے۔ ایف پی ایس سی کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب، پشاور، کراچی اور بہائوالدین ذکریا یونیورسٹیز کے کل 2676 امیدواروں میں سے صرف 32 امیدوار پاس ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے 1466 گریجویٹس نے حصہ لیا جن میں سے 22 کراچی یونیورسٹی کے 379 طلباء میں سے 4 ، پشاور یونیورسٹی کے 462 طلباء میں سے 5، جبکہ بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کے 329 طلباء میں سے 3 امیدوار پاس ہوئے تھے۔ آن لائن کو دستیاب سرکاری ریکارڈ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کے نتائج میں ملک کے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی صرف 4 جامعات کے طلباء ڈبل فگر کراس کرپائے ہیں۔ جن میں پنجاب یونیورسٹی 22، نسٹ یونیورسٹی 19، لمز 16 اور یو ای ٹی لاہور 11 نمبرز کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :