وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوںکو تلف کرنے کے احکامات

جمعہ 26 جنوری 2018 23:11

وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گندے پانی سے کاشت کی ..
کوئٹہ ۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوںکو تلف کرنے کے گذشتہ روز جو احکامات دیئے تھے ان پر عملدرآمد کے لئے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی بتول اسدی کی نگرانی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے سبزل روڈ پر گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کو تلف کرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کیں کہ گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں جس سے ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں انہیں ہر صورت میں فوری طور پر تلف کیا جائے اور نظر رکھی جائے کہ آئندہ نواحی علاقوں میں گندے پانی سے دوبارہ سبزیاں کاشت نہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے زمینداروں سے اس ضمن میں حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرائیں اور متعلقہ عملہ باقاعدگی سے اس پر گہری نظر رکھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ذاتی طور پر ان علاقوں کا دورہ کیا تھا اور گندے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کو تلف کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ گندے پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر انتظامیہ نے گندے پانی سے کاشت ہونے والی تمام سبزیوں کو تلف کرنے کا کام شروع کردیا ہے جس کادائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی نگرانی میں پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کو بھی جلد فعال کیا جائے گا تاکہ استعمال کے پانی کی فراہمی کے علاوہ گندے پانی سے کاشٹ کاری کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :