بلوچستان کے طلباء کے ساتھ واقعہ پر پنجاب حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو

جمعہ 26 جنوری 2018 23:17

بلوچستان کے طلباء کے ساتھ واقعہ پر پنجاب حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ ..
کوئٹہ ۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء کے ساتھ واقعہ پر پنجاب حکومت اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے جو فوری طور پر لاہور کا دورہ کر کے متاثرہ طلباء سے ملاقات کریگی اور ان سے واقعہ کی تفصیلات اور حقائق معلوم کریگی بعدازاں کمیٹی پنجاب کے حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کر کے انہیں واقعہ پر بلوچستان کے عوام اور حکومت کی تشویش سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے طلباء سے امتیازی سلوک کے خاتمے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔