خاتون اوّل پاکستان محترمہ محمودہ ممنون حسین کی خاتون اوّل انڈونیشیامحترمہ ایریاناکے درمیان ملاقات

جمعہ 26 جنوری 2018 23:16

خاتون اوّل پاکستان محترمہ محمودہ ممنون حسین کی خاتون اوّل انڈونیشیامحترمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) خاتون اول پاکستان محترمہ محمودہ ممنون حسین نے کہا ہیکہ پاکستان اور انڈونیشیا تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور آزادی کے بعد سے تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی پیدا ہوتی جائے گی۔ خاتوں اول نے یہ بات ایوان صدر میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انڈونیشیا کی خاتون اول محترمہ ایریانا جوکوویدودو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں بیگم محمودہ ممنون حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے وزیر تجارت کی اہلیہ محترمہ پگی لوگیتا اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر کی اہلیہ محترمہ ریتہ بیرلینا امری بھی شامل تھی جبکہ پاکستانی وفد میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق نیشریک تھی۔

(جاری ہے)

خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی خواتین کاروبار اور زندگی کے دیگر شعبوں میں تیزی سے داخل ہو کر اپنی صلاحیتیوں کا سکہ منوا رہی ہیں۔

انھوں نے اس موقع پر آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔ خاتون اول نے کہا کہ انڈونیشیا کے بابائے قوم اور سابق صدر سوئیکارنو پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں اور پاکستان میں کئی مقامات اور شاہراہیں ان کے نام سے منسوب ہیں۔خاتون اول نے محترمہ ایریانا سے فیملی ویلفیئر آرگنائزیشن آف انڈونیشیا کے تجربات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

ا نھوں نے مسرت کااظہارکیا کہ انڈونیشیا کی خواتین کی بڑی تعداد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر کے قومی خوشحالی میں اضافہ کر رہی ہے۔خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں ا نڈونیشیا کی سیاحت کا رحجان مقبول ہو رہا ہے جسے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔خاتون اول نے معززمہمان کی صاحبزادی کی شادی پر انھیں مبارک باد دی اورجوڑے کیمستقبل کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محترمہ ایریانا کی صاحبزادی کی شادی نومبر2017ئ میں ہوئی۔خاتون اول نے توقع کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے صدر اور خاتون اول انڈونیشیا کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان گرم جوشی اور بھائی چارے میں مزید اضافے کا ذریعہ بنے گا۔خاتون اول انڈونیشیا ایریانا جوکو ویدودو نے خاتون اول کی مہمان نوازی اور شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا خاندان اور انڈونیشیا کے برادر عوام پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگوہوں گے۔

متعلقہ عنوان :