صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے انڈونیشین صدر کا خطاب سنا

اجلاس سے قبل مختلف اراکین سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے خیریت دریافت کرتے رہے

جمعہ 26 جنوری 2018 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) صوبوں کے گورنرز اور مختلف وزرائے اعلیٰ نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے انڈونیشین صدر کا خطاب سنا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی سپیکر کے مہمانوں کے لئے مختص گیلری میں براجمان رہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :