جامعہ کراچی، 14طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ5 طلبہ کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

جمعہ 26 جنوری 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میںمنعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں14طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ05طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں حفصہ ستار(بائیوٹیکنالوجیKIBGE )،محمد اسد خان تنولی (کیمسٹری)، انجم نواب (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،سید مظفر حسین (اسلامک لرننگ)، سعدیہ خلیل (مائیکروبائیولوجی)،سکینہ فاطمہ ،شیخ عبدالخالق،ثناء غیاث (فارماسیوٹیکس)،مہرالنساء (فزیالوجی)،نسیم عمر (پولیٹیکل سائنس)،مظاہر علی(اُردو)،نازیہ ارشد (زولوجی)،محمد عارف راجپوت(لائ)،محمد حامد(اسلامک لرننگ)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں سلمیٰ نصرت (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، رابیل (کیمسٹری)، ثاقب حسن (کیمسٹری ایچ ای جی)، امبر شیخ (میتھمیٹکس) اور ایم سلیمان امتیاز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :