وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 26 جنوری 2018 23:00

وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسرکاری اسکیم کے تحت آج ہونے والی حج قرعہ اندازی ملتوی کردی۔ اس حوالے سے وزیرمذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج 2018 معاہدے پردستخط کے لئے ابھی سعودی عرب جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی سعودی عرب کے ساتھ حج معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

حج انتظامات کے حوالے سے انکا کہنا تھا حج کے تمام معاملات وقت پر مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔ حج آپریشن میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داری ان پر ہوگی جو اس کی وجہ بن رہے ہیں ۔یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2018 کیلیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی ہونی تھی اور درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جانا تھی۔