پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج

حد نگاہ صفر،موٹر وے کئی مقامات پر بند کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 26 جنوری 2018 22:51

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔دھند کی شدت کے باعث حد نگاہ صفرہو گئی،موٹر وے کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔دھند کی شدت کے باعث حد نگاہ صفرہو گئی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ شہراورگردونواح میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہو گئی۔موٹروےایم4فیصل آبادسےگوجرہ تک دھند کےباعث بند کر دی گئی دوسری جانب موٹر وے ترجمان کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ سےخانیوال تک شدیددھند پڑ رہی ہے۔ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھند کے باعث ڈرائیونگ میں احتیاط کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔