وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور قابلیت کی تعریف

جمعہ 26 جنوری 2018 23:09

وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) وفاقی وزیرِ داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سلطنتِ عمان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور قابلیت کی تعریف کی اور اٴْنہیں مستقبل کے رہنما اور پاکستان اورعمان دوستی کے سفیر قرار دیا۔ جمعہ کو پاکستان سفارت خانہ مسقط سے موصولہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ نے عمان میں بسنے والے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور بھائی چارے کو سراہا اور ان کی جداگانہ حیثیت کی بطور ایک قوت تعریف کی ۔

وزیرِ داخلہ نے پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے کئے گئے جدید ترین اقدامات جن سے سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان کی کمیونٹی کے درمیان براہ راست روابط کو استوارا کیا گیا ھے اسے بے حد سراہا، اِن اقدامات میں '' ایمبیسی وٹس ایپ بروڈکاسٹ '' (جس کے 12000 سے زائد سبسکرائبرز ہیں) اور " ای-بینک " ( جس کی11000 ای میل سبسکرائبرز) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں، تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ہونہار طالبات شہربانو حسن ، دعا مسعود اور معاویہ ثناء بھی شامل ہیں۔

شہربانو حسن نے گزشتہ سال دبئی میں منعقد کی جانے والی ماڈل یو -این اے ( نیشنل یونائیٹڈ ماڈل) کانفرنس میں ایٹمی سلامتی کے پالیسی پیپر کے حوالے سے 1500 طلباء میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ دعا مسعود نے O-لیول میں 8A* جبکہ معاویہ ثناء نے 8A* اور جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں 1A حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پرہونے والے مقابلے میں ریاضی کے امتحان میں چوتھی پوزیشن جبکہ فزکس میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

عائشہ شاہین آفریدی نے 2017 میں % 96.77 حاصل کر کے عمان پبلک سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عرین صوبیہ شہود نے جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں %94.11 حاصل کئے‘ دونوں خواتین کو ' کلچرل اینڈ سائنٹیفک کواپریشن ' کی جانب سے تعلیمی سال (18-2017) کے لیے اسکالرشپ سے نوازا گیا۔عائشہ شاہین نے گزشتہ برس 6000 طلباء کے درمیان منعقد کیے جانے والے تلاوتِ قرآنِ پاک کے قومی مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

احمدعبدالحامد، راسل احمد (اسپیشل چائلڈ) اور عِفراء عبید کو " سلطان قابوس" اور "قائدِ اعظم " کی تصویر سازی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر جبکہ پاکستان سکول مسقط کی آرٹس ٹیچر ( اسپیشل ایجوکیشن سکول) ، صائمہ الطاف کو بچوں کی خصوصی ضروریات کے لیے قابلِ تعریف خدمات سرانجام دینے پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا گیا۔ دیگر وصول کنندگان میں فِزا جاوید شامل ہیں جن کا انتخاب خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم میں ہوا اِن کے علاوہ عبیداللہ خان، عدیل عباس اور ثاقب اسلم " انڈر-19 کرکٹ ٹیم ~ عمان " میں منتخب ہوئے اور پاکستانی سکول السیب کے کرکٹ کیپٹن مظاہر رضا کو ان کی ذاتی کارکردگی اور کرکٹ کے میدان میں ریکارڈ بنانے پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

وزیرِ داخلہ نے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے نوجوان نسل کے لئے کئے گئے اقدامات کو بھی بے حد سراھا جن میں ایک آن لائن پلیٹ فارم ینگ پاکستانی فورم ( www.ypfo.pk) کی تشکیل سر فہرست ھے جس کا افتتاح 14اگست 2017 کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سفیر پاکستان علی جاوید نے ایک شاندار تقریب میں کیا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو باہمی تعاون فراہم کرتا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کرتا ہے۔

گزشتہ ھفتے وائی پی ایف او کے زیراہتمام " یٴْوتھ امپاورمنٹ اسٹریٹیجی کی بنیاد رکھی گئی ھے جس کو دو دھڑوں میں تقسیم کیا گیا ھے پہلا دھڑ "لیکچرز سیریز" جبکہ دوسرا " انڑن شپ سرکٹ " ھے۔ لیکچر سیرز کا افتتاحی سیشن 25 جنوری کو پاکستان سکول مسقط میں ھوا جس میں سلطنت عمان کی نئی ائیر لائن 'سلام ائیر' کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن محمد احمد نے 300 طلباء سے براہ راست خطاب کیا۔ ان کا یہ خطاب پاکستان اسکول سسٹم کی چھ برانچوں میں براہ راست فیس بک کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :