سعودی مفتی نے خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے کے خلاف فتویٰ دے دیا

میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں،خواتین کیلیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے،سعودی مفتی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 26 جنوری 2018 22:38

سعودی مفتی نے خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے کے خلاف فتویٰ دے دیا
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):سعودی مفتی نے خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے کے خلاف فتویٰ دے دیا۔سعودی مفتی کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں،خواتین کیلیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آن لائن پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی مفتی نے کہاخواتین کو مقابلے میں ہونے والے گولز سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور وہ اس حوالے سے کسی قسم کی پرواہ نہیں کرتیں لیکن میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں جو کہ گناہ کا سبب بنتا ہے۔

شیخ سعد نے شوہروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیویوں کو ایسے گیمز کیوں دیکھنے دیتے ہیں جس میں مردوں کے سطر کا پورا خیال نہ رکھا گیا ہو،ایسے شوہروں کو شرم نہیں آتی ،کیا وہ اللہ سے خوفزدہ نہیں ،شوہروں کو اپنی بیویوں کو اس قسم کے مقابلے دیکھنے سے روکیں۔