جڑانوالہ کا جلسہ عدلیہ بحا لی کا حصہ ہے ،پوری دنیا میں پانا مہ کیس پر ریمارکس آئے کہ فیصلہ غلط تھا،نواز شریف کو ا قامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا

ذوالفقار بھٹو کی پھا نسی بھی انصا فی تھی ن لیگ چا ہتی ہے کہ عدلیہ سے غلطی پر غلطی نہ ہو، جلسوں میں کسی کو گا لیاں نہیں دیتے تلخ با توں کا جواب اسی لہجے میں دیا جا تا ہے وزیر مملکت برا ئے دا خلہ طلال چوہدری کی میڈ یا گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2018 23:06

جڑانوالہ کا جلسہ عدلیہ بحا لی کا حصہ ہے ،پوری دنیا میں پانا مہ کیس پر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) وزیر مملکت برا ئے دا خلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا جلسہ عدلیہ بحا لی کا حصہ ہے پوری دنیا میں پانا مہ کیس پر ریمارکس آئے کہ فیصلہ غلط تھا ہمارے خلاف چارج شیٹ تھی کہ کرپشن ہو رہی ہے وہ ثا بت نہیں ہو ئی میاں نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ذوالفقار بھٹو کی پھا نسی بھی انصا فی تھی ن لیگ چا ہتی ہے کہ عدلیہ سے غلطی پر غلطی نہ ہو جلسوں میں کسی کو گا لیاں نہیں دیتے تلخ با توں کا جواب اسی لہجے میں دیا جا تا ہے جمہوریت پر ہر دور میں حملے ہو ئے ہم اسکا دفاع کر یں گے غیر جمہوری قوتیں ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کر ہی ہیں ۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس مین نواز شریف کے خلاف تحقیقات اب ہو رہی ہیں جبکہ سزا پہلے دے دی گئی ایسا نہیں ہو نا چا ہیے اب نواز شریف کے لہجے میں تلخی اور سختی عدلیہ کے فیصلوں کے بعد پیدا ہو ئی تھا ن لیگ مین جو بھی کام کر تا ہے اسے عزت دی جا تی ہے وہ چا ہے کو ئی بھی ہو پاکستان کا مستقبل نوجوا نوں کے ہا تھ میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینا ن لیگ کی اولین تر جیح ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک بھر میں موٹر ویز بنا کر ایک نئی تاریخ راقم کر دی انہوں نے کہا کہ چکوال کا جلسہ بھی عوام نے دیکھا مخالفین جڑانوالہ کا جلسہ بھی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ن لیگ کا گڑھ ہے جڑا نوالہ کا جلسہ ثا بت کر ئے گا کہ یہ پاکستان کی تا ریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی اور ترقیاتی کامو ں کی وجہ سے الیکشن 2018میں عوام کی عدا لت میں ن لیگ ایک بہت بڑی جماعت ہے اندرونی اختلافات ہر جما عت میں ہو تے ہیں اختلاف رائے کا حق ہر ممبر کو ہے معمولی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے۔