پاکستان اور انڈونیشیا تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،
آزادی کے بعد سے تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے ، اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی پیدا ہوتی جائے گی خاتون اوّل پاکستان محمودہ ممنون حسین کی خاتون اوّل انڈونیشیا ایریاناکے ساتھ ملاقات میں گفتگو
جمعہ 26 جنوری 2018 23:06
(جاری ہے)
خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی خواتین کاروبار اور زندگی کے دیگر شعبوں میں تیزی سے داخل ہو کر اپنی صلاحیتیوں کا سکہ منوا رہی ہیں۔
انھوں نے اس موقع پر آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔ خاتون اول نے کہا کہ انڈونیشیا کے بابائے قوم اور سابق صدر سوئیکارنو پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں اور پاکستان میں کئی مقامات اور شاہراہیں ان کے نام سے منسوب ہیں۔خاتون اول نے محترمہ ایریانا سے فیملی ویلفیئر آرگنائزیشن آف انڈونیشیا کے تجربات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ا نھوں نے مسرت کااظہارکیا کہ انڈونیشیا کی خواتین کی بڑی تعداد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر کے قومی خوشحالی میں اضافہ کر رہی ہے۔خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں ا نڈونیشیا کی سیاحت کا رحجان مقبول ہو رہا ہے جسے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔خاتون اول نے معززمہمان کی صاحبزادی کی شادی پر انھیں مبارک باد دی اورجوڑے کی مستقبل کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محترمہ ایریانا کی صاحبزادی کی شادی نومبر2017ئ میں ہوئی خاتون اول نے توقع کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے صدر اور خاتون اول انڈونیشیا کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان گرم جوشی اور بھائی چارے میں مزید اضافے کا ذریعہ بنے گا۔خاتون اول انڈونیشیا ایریانا جوکو ویدودو نے خاتون اول کی مہمان نوازی اور شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا خاندان اور انڈونیشیا کے برادر عوام پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگوہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.