کراچی،نادرا کے ظلم و زیادتی کے خلاف جماعت اسلامی کے کل حسن اسکوائر پر دھرنے میں مختلف علاقوں کی سماجی تنظیموں کا مکمل حمایت و شرکت کا اعلان

جمعہ 26 جنوری 2018 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) نادرا کے ظلم و زیادتی کے خلاف جماعت اسلامی کے آج حسن اسکوائر پر دھرنے میں مختلف علاقوں کی سماجی تنظیموں نے مکمل حمایت و شرکت کا اعلان کیا ہے ،اس سلسلے میں راجہ تنویر کالونی میں محبان وطن سیل کے تحت کیمپ لگایا گیا ، محبان وطن سیل جماعت اسلامی کے کنوینر سید شہزاد مظہر نے راجہ تنویر کالونی ،اورنگی ٹائون ،علی اکبر شاہ گوٹھ ،ابراہیم حیدری ،ضیاء کالونی ،برمی کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ،ان کے ہمراہ شیخ نور الاسلام ،مولانا مفیض الرحمن بھی شریک تھے ،سید شہزاد مظہر نے اورنگی میں محبان وطن پاکستان کے صدر ممتاز حسین انصاری ،سیکریٹری ڈاکٹر شکیل ،محبان وطن سیل کے قاری محمد گلاب خان ،حفیظ الرحمن ،چکر ا گوٹھ N.B.Cکے چیئرمین نور النبی ،نائب شہاب الدین عباسی ویلفیئر ٹرسٹ کے مولانا بشیر ،عبدالرشید ،ادارہ دارالعلوم امدادیہ کے مہتمم مولانا محب اللہ ،سو کواٹر برمی کالونی کے نور عالم سعیدی ، بن قاسم مسجد کے قاری شریف ،تحریک جوانان پاکستان کے رہنما محمد الیاس ،مطیع الرحمن و دیگر نے دھرنے کی حمایت اور شرکت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

مختلف تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دستور پاکستان کے 16-Aاور 1998میں مردم شماری کے مطابق محب وطن مختلف قومیتوں اور زبان بولنے والوں کو فی الفور شناختی کارڈجاری کیا جائے ۔ #