جیسے ہم نے دن گذارے یہ گزار کر د کھائیں تو ہم بھی تالیاں بجائیں گے، والدہ زینب

اقعے میں عمران کے اہل خانہ بھی ملوث ہیں، پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اگر پولیس شروع میں کچھ کرتی تو زینب مل جاتی، گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2018 22:59

جیسے ہم نے دن گذارے یہ گزار کر د کھائیں تو ہم بھی تالیاں بجائیں گے، والدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) کمسن مقتولہ زینب کی والدہ نے کہا ہے کہ جیسے ہم نے دن گذارے یہ گزار کر د کھائیں تو ہم بھی تالیاں بجائیں گے، واقعے میں عمران کے اہل خانہ بھی ملوث ہیں، پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اگر پولیس شروع میں کچھ کرتی تو زینب مل جاتی، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد حاجی امین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہم نے اپنے مطالبات پیش کیے تھے اور میں پریس کانفرنس میں اپنے مطالبات سے آگاہ کرنا چاہتا تھا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صرف سرعام سزا کا مطالبہ کرنا اور کچھ نہیں ہم نے ملزم سے ملاقات کہا تو ہمارا مطالبہ نہں مانا گیا، انہوں نے کہا کہ ملزم عمران کو ہم نے بھی نشاندھی کرکے پکڑوایا ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ کرنے پر پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا تھا، ملزم نے 2بار چکمہ دے کر ڈی این اے نہیں کروایا، زینب کی والدہ نے گفتگو میں کہا کہ پولیس نے شروع میں بالکل تعاون نہیں کیا پولیس اگر ہماری شکائت پر کچھ کرتی تو زینب ضرور مل جاتی، انہوں نے کہا کہ آج سے 3سال قبل ملزم کی والدہ ہمارے گھر کام کرتی تھی ملزم نے زینب کو اپنے گھر میں رکھا اس کے تمام اہل خٰانہ آگاہ تھے ملزم کے گھر والے اس گھناؤنے عمل سے آگاہ تھے، انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نے 15دن گزارے اتنے دن گزارے یہ ڈھائی گھنٹے بھی نہیں گزار سکتے واقعے میں ملزم کے اہل خانہ بھی ملوث ہیں، ملزم کی بہن نے ٹیچر کو بتایا کہ بھائی نے رضائی میں کچھ لپیٹ کر رکھا ہے وہ سکول ٹیچر گواہی دینے کیلئے تیار ہے۔

علی)۔

متعلقہ عنوان :