کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار کو حادثہ دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

جمعہ 26 جنوری 2018 22:59

خضدار ۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار پیر عمر کے خطرناک موڑ پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاںکھاتی ہوئی دو ر جا گری دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹو کار پیر عمر کے خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو لیویز کی گاڑیوں میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران بور محمد ولد تاج محمد ،میر عالم ولد شیر عالم ساکنان سٹیلائٹ ٹاؤن کوئٹہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ زخمی محمد شاہ اور ضیاء الحق کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔