عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے نواز شریف کو چو تھی مرتبہ وزیر اعظم بنا ئینگے،

سابق وزیراعظم ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،جڑانوالہ میں وہ شیر آرہا ہے جس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے ایٹمی دھما کہ کر نا ملک سے اندھیر وں ، دہشتگردی کا خا تمہ،عدلیہ بحال اور آنے والی نسلوں کی قسمت بدلنے کے لیے سی پیک شروع کیا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا جڑانوالہ میں جلسہ گاہ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر خطاب اور میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2018 22:52

عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے نواز شریف کو چو تھی مرتبہ وزیر اعظم بنا ئینگے،
فیصل آباد /جڑا نوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی جو تحریک شروع کی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، پاکستان کے 22کروڑ عوام کے ووٹ کی عزت اور عدل کی بحالی کا جووعدہ کیا ہے اسے پور ا کریںگے،پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے میاں نواز شریف کو چو تھی مرتبہ وزیر اعظم بنا ئیں گے پاکستان کے ہر دل عزیز لیڈر میاں نواز شریف کا ابھی سے انتظار کر ہے ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں جناح سٹیڈیم جڑانوالہ میں جلسہ گاہ کا دورہ کرنے اور انتظامات کاجائزہ لینے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ میں وہ شیر آرہا ہے جس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے لکھا تھا، انہوں نے ایٹمی دھما کہ کر نا تھا موٹر ویز بنانا ملک سے اندھیروں کو ختم کرنا دہشت گردی کا خا تمہ کرنا 22کروڑ عوام کے لیے عدلیہ کی بحالی کروانا ا ور آنے والی نسلوں کی قسمت بدلنے کے لیے سی پیک بنا نا تھا جنہوں نے ایک روپے کرپشن کا ثبوت نہ ملنے پر اقا مے کی بنیاد پر وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا یا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمار ی تحریک 22کروڑ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لیے ہے تا کہ آئندہ کو ئی طا لع آزما عوام کے منتخب وزیر اعظم کو بلا جواز گھر نہ بھیجے آپ لوگ اپنے ووٹ کی عزت کی خا طر انکا سا تھ دیں جس طرح لا ہور میں چند پہلے ہو نے والے جلسے کی خالی کرسیوں نے ان پر لعنتیں بھیجی یہ لاہور کے عوام کا اپنے مقبول تریں لیڈر کے خلاف منفی سازشوں اور گا لی گلوچ کی سیا ست کا رد عمل تھا انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ میرا وزیر اعظم میاں نواز شریف ہے یا جس کو میاں نواز شریف کہے گا وہ میرا وزیر اعظم ہو گا جڑانوالہ کا جلسہ ملک میں نئی سیا سی تا ریخ راقم کرے گا ۔

دریں اثناء جناح سٹیڈیم جڑانوالہ جلسہ گاہ کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو کرپشن ثابت نہ ہونے پر صرف ایک اقامہ پر نکالا گیا اور ان کو بیٹے سے پیسے وصول نہ کرنے پر نااہل کیا گیا پاکستان کی عوام چوتھی مرتبہ پھر نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کرے گی پورا پاکستان دیکھے گا کہ جلسہ کیا ہوتا ہے لاہور کے اندر خالی کرسیوں نے اپوزیشن کو جواب دیا ہے۔

2018ء کا الیکشن تمام سازشی اور کٹھ پتلیوں کو جواب دے گا کہ عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم ہوگا۔ نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور آنے والی نسلوں کو سی پیک کا منصوبہ دیا ملک سے دہشت گردی ختم کی ۔ جڑانوالہ اور فیصل آباد کی عوام اپنے قائد کا انتظار کر رہے ہیں ۔ نوازشریف جہاں سے گزریں گے وہیں جلسہ کریں اور جس کو کہیں گے وہی وزیراعظم ہوگا۔

2018ء کے الیکشن میں مخالفین کو ٹکٹ دینے کے لیے امیدوار نہیں ملیں گے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ملک کے اندر 17منتخب وزرائے اعظم کو قبل از وقت گھر بھیج دیا گیا ۔یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہو جاتا ۔ تحریک ہر اس سازش کے خلاف ہے جو ملک میں کی جا رہی ہے ۔ عوام نے ووٹ دے کر منتخب وزیراعظم کو پارلیمنٹ بھیجا مگر اسے ملک کی ترقی کی سزا دی جائے گی۔