ایاز صادق کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کیلئے باوجود انڈونیشین صدر نے کوئی ذکر نہیں کیا

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے تذکرہ بھی گول

جمعہ 26 جنوری 2018 22:50

ایاز صادق کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کیلئے باوجود انڈونیشین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) انڈونیشیا کے صدر جو کوویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران سپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کیلئے باوجود کوئی ذکر نہیں کیا اور نہ ہی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے خلاف جارحانہ پالیسیوں پر کوئی تذکرہ کیا، خطے میں امن اور استحکام کیلئے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر نے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خیر مقدمہ خطاب میں انڈونیشیا کے صدر کو مسئلہ کشمیر پ توجہ دلائی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے، امید ہے انڈونیشیا ہمارا اس حوالے سے تعاون جاری رکھے گا، انڈونیشیا کے صدر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی۔