نواز شریف ووٹ کے تقدس کا وعدہ پورا کریں گے، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم وہی ہوگا جسے عوام ووٹ دیں گے ۔ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ، کٹھ پتلیوں کو جڑانوالہ میں جواب مل جائے گا ، وزیر مملکت

جمعہ 26 جنوری 2018 22:46

نواز شریف ووٹ کے تقدس کا وعدہ پورا کریں گے، مریم اورنگزیب
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کے تقدس کا وعدہ پورا کریں گے، وزیر اعظم وہی ہوگا جسے عوام ووٹ دیں گے ۔ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ۔ کٹھ پتلیوں کو جڑانوالہ میں جواب مل جائے گا۔ سینٹ اور عام انتخابات وقت پر ہو نگے ۔ جڑانوالہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ، عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا، نواز شریف نے پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کیا ۔

ن لیگ کے جڑانوالہ میں ہونیوالے جلستے میں عوام کا سمندر ہوگا، انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا۔ عوام دیکھے گی کہ جلسہ کیا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم جلسے سے جواب دیں گے کہ وزیر اعظم نواز شریف ہیں ۔ عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب کرے گی ۔ ملک کا وزیر اعظم وہی بن سکتا ہے جس کو عوام ووٹ دے گے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔

انہیں اقامے پر نااہل کردیا گیا ۔ ہماری تحریک عدل کی بحالی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک ووٹوں کی تذلیل کرنے والے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات وقت پر ہونگے ۔ آئندہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے ۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ان کا وزیر اعظم نواز شریف ہے ۔ آئندہ وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے یا ان کا وزیر اعظم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کے تقدس کی خاطر عوام سے رابطہ کیا ۔

عوام نے ووٹ دے کر نواز شریف کو پارلیمنٹ بھیجا تھا۔ عوامی ووٹ کی عزت کی ذمہ داری نواز شریف کی قسمت میں لکھ دی گئی ۔ لاہور کے عوام نے سازشیوں کو بے نقاب کردیا ، کتھ پتلیوں کو ہفتہ کے روز جڑانوالہ کے جلسے میں جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کیس مین سٹیٹ بنک نے بنک اکائونٹس کی تردید کردی ہے ۔ قتل کیس کا ملزم جلد اپنے انجام کو پہنچے گا ۔ قصور واقہ پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی ملزم عمران کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :