گورنر سندھ سے وفاقی وزیر دانیال عزیز کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال

جمعہ 26 جنوری 2018 22:44

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر دانیال عزیز کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر / چیئرمین نجکاری کمیشن دانیال عزیز نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال ،کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ، صوبہ کے لئے وفاق کی جانب سے عملدرآمد کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کررہی ہے اور ملک کے ہر خطہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 ارب روپے کا کراچی پیکیج اسی وژن کا حصہ ہے جس سے خصوصاً صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ سندھ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :