چیف جسٹس نے مردان میں عاصمہ قتل کیس کے واقعہ کا ازخود نوٹسلے لیا، آئی جی

خیبرپختونخوا سے 24گھنٹوں میں جواب طلب

جمعہ 26 جنوری 2018 22:40

چیف جسٹس نے مردان میں عاصمہ قتل کیس کے واقعہ کا ازخود نوٹسلے لیا، آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مردان میںعاصمہ قتل کیس کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے 24گھنٹوں میں تحریر ی جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر لیا۔جن کے مطابق ضلع مردان کی رہائشی عاصمہ پہلے لاپتہ ہوئی پھر اس کی لاش کھیتوں سے ملی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔