چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی سول ایوی ایشن کراچی کو 15روز کے دورا ن تمام ہوائی اڈوں پر نجی طیاروں اورجیٹ کی نقل وحمل کاریکارڈ طلب کرلیا

جمعہ 26 جنوری 2018 22:34

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی سول ایوی ایشن کراچی کو 15روز کے دورا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی سول ایوی ایشن کراچی کونوٹس جاری کرتے ہوئے گزشتہ 15روز کے دورا ن ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر نجی طیاروں اورجیٹ کی نقل وحمل کاریکارڈ طلب کرلیا ہے اورہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے مکمل ریکارڈ آج 27جنوری کوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں عدالت کوپیش کیا جائے ، چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مزید ہدایت کی ہے کہ جعلی ڈگریوں اوراسناد کی بنیاد پر پائلٹوں کی بھرتی کی تحقیقات اورانکوائری کے حوالے سے رپورٹ بھی عدالت کوپیش کی جائے