کراچی،ملازمین کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات کیلئے موصول ہونے والے خط پر واٹربورڈ میں فوری عملدرآمد شروع

جمعہ 26 جنوری 2018 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے جاری ملازمین کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات کیلئے موصول ہونے والے خط پر واٹربورڈ میں فوری عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ، اس ضمن میں ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اینڈ اے اختر غوری کو ہدایت کی ہے کہ وہ واٹربورڈ کے تمام ملازمین کی دوہری شہرت سے متعلق معلومات حاصل کرکی3 یوم میں حکومت سندھ کو معلومات جمع کرائیں ، اس سلسلے میں ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اینڈ اے نے واٹربورڈ کے تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور چیف انجینئرز سمیت شعبہ جات کے سربراہان کے نام فوری مراسلہ جاری کرکے انہیں جلد از جلد تمام ملازمین سے دہری شہریت سے متعلق پرفارما پر کرانے کی ہدایت کی ہے ،واضح رہے کہ تمام ملازمین کو اپنا پرفارما خود پر اور لازماً دستخط یا انگوٹھا لگا نا ہوگا۔

#

متعلقہ عنوان :