کراچی ،گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کے آخر تک خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ترقیاں دیدی جائیں گی ،سید ہاشم رضا زیدی

ترقیاں دینے کیلئے تشکیل دی گئی ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نمبر 2 کا اجلاس 29 جنوری کو منعقد ہوگا ،واٹربورڈ ملازمین میںخوشی کی لہر دوڑ گئی، ایم ڈی واٹربورڈ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 26 جنوری 2018 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کے آخر تک خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ترقیاں دیدی جائیں گی ،ترقیاں دینے کیلئے تشکیل دی گئی ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نمبر 2 کا اجلاس 29 جنوری کو منعقد ہوگا ،واٹربورڈ ملازمین میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی آر آر جی اینڈ ایچ آر ڈی اینڈ اے اختر غوری کو ہدایت کی ہے کہ واٹربورڈ کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو خالصتاً میرٹ و سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،ترقی کے عمل کو صاف و شفاف بنانے اور فوری عملدرآمد کیلئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے ، واٹربورڈ میں تمام معاملات میرٹ ،مروجہ قانون اور قواعد و ضوابط کے تحت چلائے جائیں، ملازمین کی ترقی، تعیناتی،طبی سہولیات سمیت دیگر مراعات و معاملات کے سلسلے میں بھی خالصتاً میرٹ پر عمل کیا جائے، قواعد و ضوابط کے تحت واٹربورڈ ملازمین کو بلاکسی امتیاز و تخصیص ان کے جائز حقوق فراہم کیئے جائیں گے،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین ملک کے سب سے بڑے شہر کو فراہمی نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن و رات محنت کررہے ہیں ،ان کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی ہمار اولین فرض ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا تاخیر کسی صورت منظور نہیں ہے ،اس موقع پر ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اینڈ اے و آر آر جی نے ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا کہ ملازمین کو دستیاب خالی اسامیوں پر ترقی دینے کیلئے اقداما ت کا پہلا مرحلہ بہ احسن و خوبی مکمل کرلیا گیا ہے، ایچ آر ڈی اینڈ اے ڈپارٹمنٹ نے میرٹ کے مطابق سینیارٹی لسٹوں کا اجراء کیا تھا ، ملازمین کو جاری کردہ لسٹوں پر اعتراضات کے خلاف اپیل کرنے کے لئے بمعہ ثبوت درخواستیں جمع کرانے کیلئے قواعد کے مطابق 15 یوم کا وقت دیا گیاتھا ،مقررہ مہلت گزرنے کے بعد ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے جمع کرائی جانے والی اپیلوں اور ان کے ساتھ فراہم کردہ ثبوتوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد اعتراضات نمٹا کر حتمی سینیارٹی لسٹوں کا اجراء کردیا تھا،علاوہ ازیں پہلی بار 40 ڈیڈ کیڈرز کی میرٹ لسٹ بھی تیار کرلی گئی ہے، جس کے مطابق ڈیڈکیڈرز سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی درخواستوں کی سنوائی اور ان کے مسائل کے حل میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہوسکے گا، واٹربورڈ ملازمین کو میرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کیلئے ڈپارٹمنل پرموشن کمیٹی ٹو کا اجلاس 29 جنوری کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سینیارٹی کے مطابق گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو سینارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقیاں دی جائیں گی ،جبکہ گریڈ 16 اور اس سے زائد کے افسران کو ترقی دینے کیلئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ون کا اجلاس بھی جلد طلب کیا جارہا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :