کے الیکٹرک کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ ’اجالا‘ کیلئے ایوارڈ

جمعہ 26 جنوری 2018 21:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) کے الیکٹرک نے فلیگ شپ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ اجالا کے لیے کارپوریٹ کمیونٹی پارٹنرشپ کی کیٹیگری میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ کے الیکٹرک کو یہ ایوارڈ ساتویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈزکی تقریب میں دی پروفیشنل نیٹ ورک کی جانب سے دیا گیاجس کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب کے الیکٹرک کواس پلیٹ فارم پرسراہا گیا ہے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس ایوارڈ کو ادارے کی معاشی، ماحولی اور سماجی کارکردگی کاایک اور ثبوت قرار دیا۔’’یہ ایوارڈ کمیونٹیز کی سماجی و معاشی ترقی کی کوششوں کومزید تیز کرنے میں ادارے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘کے الیکٹرک سماجی شعبے میں مختلف ایس آئی پی اقدامات کے تحت 39لاکھ افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میںپسماندہ علاقوں میں تعلیم کی سہولت فراہم کرنا، کراچی کے اہم تعلیمی اور صحت کے مراکز کو مفت بجلی مہیّا کرنا اورفائر سیفٹی اور انرجی کنزرویشن پروگرام کے تحت ہزاروں اسکول کے بچوں کو معلومات فراہم کرنا شامل ہے جبکہ لیاری لیگ سمیت کرکٹ اور فٹبال کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے ۔گزشتہ کئی برسوں کے دوران کے الیکٹرک نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایوارڈز وصول کئے ہیں جو اس کے سی ایس آر اور ماحولیاتی اقدامات کی تصدیق ہیں۔

متعلقہ عنوان :