کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
جمعہ 26 جنوری 2018 21:54
(جاری ہے)
گزشتہ 4 1/2 سال کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و اقتصادی مرکز ہے کیونکہ 90 فیصد بین الاقوامی کمپنیوں کے صدر دفاتر یہاں واقع ہیں۔
اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شہر قائد میں موجودگی اس کی اہمیت کو اور زیادہ اُجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی پورے ملک کو متاثر کرتی ہے، اس لئے 2013ء میں سب سے پہلے یہاں کے حالات درست کرنے پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نقشہ پر کراچی کو نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے کیونکہ اگر کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی خواہش کا اظہار نہایت خوش آئند ہے اور اس سے نہ صرف روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے بلکہ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے سی پیک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے لئے اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل نہ صرف پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا باعث ہوگی بلکہ اس سے چین کو بھی زرمبادلہ کی خطیر بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ چیمبر کے صدر خالد منصور نے کہا کہ خصوصاًگزشتہ ایک سال کے دوران کاروباری برادری کا وفاقی حکومت سے رابطہ مزید مستحکم ہوا ہے جس کی بڑی وجہ گورنر سندھ کی کاوشیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری صرف سازگار ماحول چاہتی ہے تاکہ مزید سرمایہ کاری کر سکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.