کراچی، سندھ پولیس میں 1280 مختلف اسامیوںپر بھرتی کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزارسے زائد درخواستیں موصول

جمعہ 26 جنوری 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS )میں پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈاسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس میں 1280 مختلف اسامیوں بشمول کمانڈوز(1100)، لیڈی کمانڈوز(50 )، ڈرائیور کانسٹیبلز(130) بھرتی کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزارسے زائد( 146,000) درخواستیں موصول ہوئیں۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں خالی اسامیوں کے لیے بڑی تعداد میں درخواستوں کا موصول ہونا عوام کا ایس ایس یو پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس ایس یو اپنے قیام سے ہی بھرتیاں میرٹ کی بنیادپر کررہا ہے اور ریکروٹمنٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS )کے ذریعے کی جارہی ہیں۔نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS ) نے بھرتی کا عمل 25 جنوری 2018 سے شروع کردیا ہے اور پہلے دن 7454 امیدوار جسمانی امتحان (دوڑ اور پیمائش) کے لیے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے سینٹرز میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جس میں 1214 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے جبکہ 6240 امیدوار جسمانی امتحان میں فیل ہوئے۔

پولیس کمانڈوکے بھرتی کے لیے جسمانی معیار :چھاتی = 33 انچ - 34.5 انچ (کم سے کم سینے کا پھیلاؤ1.5انچ )، قد 5 فٹ 5 انچ ، دوڑ7 منٹ میں 1.6 کلومیٹر؛ لیڈی پولیس کمانڈوکے لیے قد 5 فٹ، دوڑ 14 منٹ میں 800 میٹر اور ڈرائیور کانسٹیبل کے لیے چھاتی33 انچ- 34.5 انچ ، قد5 فٹ5 انچ ، دوڑ 7 منٹ میں 1.6 کلومیٹرہے جبکہ عمر کی حد 18-28 سال ہے۔دیگر امیدواروں کا جسمانی امتحان 06فروری 2018 تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل(جولائی 2016 ) میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS ) کے ذریعے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس میں 400 اسامیوں کے لیے 63000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔#

متعلقہ عنوان :