کراچی میں شہریوں کے محافظ ہی ان کے قاتل بنے ہوئے ہیں،اسد قیصر

نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں ماراگیا ،ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کراچی آئے ہیں،اسپیکر خیبرپختونخوا

جمعہ 26 جنوری 2018 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی میں شہریوں کے محافظ ہی ان کے قاتل بنے ہوئے ہیں۔نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں ماراگیا ،ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کراچی آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پشاور سے چھ رکنی وفد کراچی آیا ہے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کراچی آئیں ہیں۔ہم اس جعلی پولیس مقابلے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کیس کی جوڈیشنل کمیشن بنائی جائے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں شہریوں کے محافظ ہی ان کے قاتل بنے ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ کراچی جا کرمظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔انہوںنے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو سرعام پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔#