جنوبی وزیرستان کے برکی اور سب ڈیژن وانا کے تحصیل شکئی کے وزیر قبائل کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ بڑہ گیا

وانا کے علاقہ شکئی سے تعلق رکھنے والے بٹ وزیر نے برکی قبائل کے ایک کروڑ کے قریب روپے لوٹ کر شکئی میں ڈیرے ڈال دیئے

جمعہ 26 جنوری 2018 21:01

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) جنوبی وزیرستان کے برکی اور سب ڈیژن وانا کے تحصیل شکئی کے وزیر قبائل کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ بڑہ گیا ۔وانا کے علاقہ شکئی سے تعلق رکھنے والے بٹ وزیر نے برکی قبائل کے ایک کروڑ کے قریب روپے لوٹ کر شکئی میں ڈیرے ڈال دئے ہیں۔رقم کی واپسی کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ کو دو ماہ قبل درخواست دی تھی مگر بٹ وزیر شکئی میں بیٹھ کر برکی قبائل کے لاکھوں روپے کھارہا ہے۔

قبائل قبائل نے دھمکی دی ہے کہ اگربٹ وزیر نے ایک ہفتہ کے اندر ایک کروڑ کے قریب رقم واپس نہ کئے تو برکی قبائل شکئی کے وزیرقبائل کی گاڑیاں پکڑ یں گے۔جنڈولہ کے بیٹنی اقوام کے عمائدین نے دونوں اقوام کے درمیان خون ریزتصام کو رکنے کے لئے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ سے فوری طورپر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانا کے تحصیل شکئی سے تعلق رکھنے والے مٹ وزیر المعروف بٹ وزیر ولد پالم خان قوم سپیر کائی نے تحصیل لدھا سے تعلق رکھنے والے برکی قبائلیوں کے ریاض الامین برکی اور دیگر کئی برکی تاجروں سے ایک کروڑ کے قریب روپے لوٹ کر شکئی کے مقام پر ڈیرے ڈال دئے ہیں۔

برکی قبائل نے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کو بٹ وزیر کی گرفتاری اور ان سے رقم بٹورنے کے لئے کئی بار درخواستیں دی ہیں۔مگر بٹ لوٹی ہوئی رقم میں سے کچھ رقم اہلکاروں کو دیکر اپنے اپکو گرفتاری سے بچاتا ہے۔جس کی وجہ سے برکی قبائل کے تاجروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے۔برکی قبائل کے تاجروں نے اپنے قوم کے سربراہوں سے ملاقات کی اور اپنی تشویش سے اگاہ کیا ۔

قوم کے جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر بٹ وزیر ایک ہفتہ کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں تو برکی قبائل شکئی کے وزیرسپیر کائی قبائل کی گاڑیاں ٹانک وانا روڈ پر اپنی تحویل میں لے لیں گے۔اور جب تک لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں اس وقت تک گاڑیاں واپس نہیں کریں گے۔ادھر برکی قبائل کی30 نوجوانوں پر مشتمل ایک دستہ بھی تیار کیا گیا جو رقم وصول نہ ہونے کی صورت میں شکئی جاکر بٹ وزیر کو خود گرفتارکرکے اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک وہ لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں۔

بیٹنی قبائل کے عمائدین ملک مولانا ہفتہ خان بیٹنی اور دیگر نے برکی اور وزیر قبائل کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ ٹالنے کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بٹ وزیر سے برکی قبائل کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔ان کا کہناتھا کہ اپریشن راہ نجات سے قبل جب اس قسم کے تنازعات آجاتے تھے۔

تو پولیٹیکل انتظامیہ ہمیں بلاکر تنازعات کا تفصیہ نکالتے تھے۔اور سینکڑوں کی تعداد میں قبائلی تنازعات کو حل کردئے ہیں۔اور جو قبیلہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتاتھا تو پولیٹیکل انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لیتے تھے ۔مگر اپریشن راہ نجات کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کا کردار بہت ہی کمزور ہے۔بیٹنی اقوام کے عمائدین نے برکی اور وزیر قبائل کے درمیان تصادم کو روکنے کے لئے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کو فوری طور پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :