کراچی ، مبینہ پولیس مقابلہ ،1مبینہ ڈاکوہلاک، 2زخمی ڈاکوئوںسمیت 3گرفتار

جمعہ 26 جنوری 2018 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) جمعہ کی صبح اتحادٹائون اورتیموریہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے ،1مبینہ ڈاکوہلاک 2زخمی ڈاکوسمیت 3گرفتار،اسلحہ ،موبائل فونز،موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمد،لیاقت آباداورنارتھ ناظم آبادکے اطراف میں پولیس کاآپریشن 16مشتبہ افرادزیرحراست تفتش کیلئے تھانے منتقل ،تفصیلات کے مطابق اتحادٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون میں2مسلح ڈاکوموبائل شاپ میں لوٹ مارکررہے تھے کہ پیٹرولنگ پرموجودپولیس موبائل موقع پرپہنچ گئی اورملزمان کورکنے کااشارہ کیا،جس پرڈاکوئوںنے پولیس پرفائرنگ کردی ،پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کاجواب دیاگیااوردونوںاطراف میں فائرنگ کے نتیجے میںدونوںڈاکوزخمی ہوگئے جنہیں حراست میں لے کراسپتال منتقل کیاجہاںپرایک ڈاکوکوزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ دوراڈاکوزیرعلاج ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد کھٹے کرلیے ،پولیس کاکہناہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوںکی شناخت 28سالہ عرفان خان ولدمیران خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی زخمی ملزم کی ذیشان گل ولدمحمدسومروکے نام سے شناخت کی گئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمدکرکے واقعے کامقدمہ درج کرلیاہے ۔ادھرتیموریہ تھانے تھانے کی حدودلنڈی کوتل چورنگی کے قریب رکشہ سوار2ڈاکولوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اوررکشہ سوارڈاکوکورکنے کااشارہ کیاجس پرڈاکوئوںکی جانب سے گولیاںبرسائی گئیں۔

پولیس کی جانب سے بھی بھرپورکارروائی کی گئی جس کے نتیجے میںرکشہ سوار2ڈاکوزخمی ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فونزپرس سمیت دیگرسامان تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کوطبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیاہے جہاںپردونوںملزمان کی شناخت محمدعرفان ولدغلام شبیراورگل خان ولدمحمدخان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان اسٹریٹ کرمنلزاورڈکیت ہیں،شہرکے مختلف علاقوںمیں متعددوارداتیں کرچکے ہیںجس کی وجہ سے جیل بھی کاٹ چکے ہیںپولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ،ادھرلیاقت آباداورنارتھ ناظم آبادکے اطراف میں پولیس نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کرتے ہوئے داخلی اورخارجی راستوںکوبند کرکے کسی بھی شخص کوعلاقے سے اندریاباہرجانے آنے کی بالکل اجازت نہیں تھی ۔

پولیس نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اورجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںپرکارروائی کرتے ہوئے 16مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ اورریکارڈمیں کرمنل ڈیٹابھی چیک کیاجارہاہے ۔اورزیرحراست افرادکوکرمنل ریکارڈنہ ہونے کی صورت میں رہاکردیاجائیگا۔

علاوہ ازیں رینجرزاورپولیس نے کارروائیاںکرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز،فراڈاوردیگرجرائم میں ملوث 27ملزموںکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہرکے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کوگرفتارکیا۔گرفتارملزموںمیں مبینہ ٹائون کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمداسلم شیخ کوگرفتارکیا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعددوارداتوںمیں ملوث ہے۔

چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اعجازعلی عرف ریاض اورعبدالحسیب کوگرفتارکیاجن کاتعلق لیاری گینگ وار(عزیربلوچ گروپ )سے ہے ۔ملزمان دہشت گردی میں سہولت کاری فراہمی سمیت جرائم کی متعددوارداتوںمیں ملوث ہیں۔چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزادعرف ہیروکوگرفتارکیا۔ملزم 2012ء میں مواچھ گوٹھ کے علاقے میں5نیشنل کاکسرزکے قتل سمیت جرائم کی متعددوارداتوںمیں ملوث ہے ۔

ٹول پلازہ کے علاقے میں رینجرزنے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2ملزمان نذیربلوچ اورتاج محسودکوگرفتارکیا۔ملزمان کے قبضے سے گاڑی نمبر KV-5976میں چھپایاگیا5000لیٹرایرانی ڈیزل بھی برآمدکیاگیا،ٹیپوسلطان کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریارعرف بلوکوگرفتارکیا۔ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :