وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کل بنوں کا تفصیلی دورہ کرینگے،تاریخی استقبال کرینگے ،

بنوں پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے،جلسہ سے مخالفین مزید تکلیف میں مبتلا ہو جائیں گے، ملک پختون یار خان

جمعہ 26 جنوری 2018 20:29

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کل بنوں کا تفصیلی دورہ کرینگے،تاریخی ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کل بنوں کا ایک روز ہ تفصیلی دورہ کرینگے ا س دوران سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک پختون یار خان اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی حمید خان درانی ایڈوکیٹ خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کرینگے جبکہ وزیر اعلیٰ المرکز اسلامی بنوں میں سابق ایم این اے مولانا سید نصیب علی شاہ خدمات کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے اس سلسلے میں کمشنر بنوں ڈویژن سید وعبدالجبار شاہ،ڈپٹی کمشنر محمد علی آصغر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان سمیت دیگر انتظامی افسران کا جلسہ گا ہ میراخیل کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس دوران ملک پختون یار خان نے میڈیاکو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ بنوں کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا تاریخی استقبال کرینگے اور ثابت کرینگے کہ بنوں تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دورہ بنوں کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور اعلانات بھی کرینگے انکا کہنا تھا کہ اس جلسہ سے مخالفین مزید تکلیف میں مبتلا ہو جائیںگے۔