مسقط ، تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے

جمعہ 26 جنوری 2018 19:51

مسقط ، تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز عبدالستار ایدھی ..
لاہور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) مسقط عمان میں ہونے والے تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے ،دور روزہ ٹرائلز کے لئے 31جنوری اور یکم فروری کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

عمان میں 14-20فروری کو ہونے والی تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان عمان ،پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

سائوتھ کوریا کی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن عن وقت پر نہ معلوم وجوہات کی بناء پر اس نے شرکت سے معذرت کرلی ۔سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس مسقط میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ہر ایک ٹیم سے ایک ایک میچ کھیلیں گی جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی ۔