آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا ویمنز والی بال، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ اور بنوں کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 26 جنوری 2018 19:48

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا ویمنز والی بال، فیصل آباد، ڈیرہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین والی بال مقابلوں میں فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ اور بنون کی ٹیموں نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچوں میں فیصل آباد نے کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان نے سوات مالاکنڈ نے کراچی اور بنون نے سکھر کی ٹیموں کوشکست دے کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے آج ہفتہ کو جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ملک بھر سے سولہ بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

متعلقہ عنوان :