کراچی پولیس نے مختلف مبینہ مقابلوں میں ایک ڈکیت کو ہلاک جبکہ دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 26 جنوری 2018 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) کراچی پولیس نے مختلف مبینہ مقابلوں میں ایک ڈکیت کو ہلاک جبکہ دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، شہرکے مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلت کے مطابق اتحاد ٹاون پولیس نے بلدیہ سعیدآباد میں واقع موبائل شاپ پر ڈکیتی کو ناکام بنا کر مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک کردیا جبکہ ساتھی ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے ۔

تیموریہ پولیس کا رات گئے لنڈی کوتل کے قریب رکشے میں سوار دو ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا ۔مقابلے میں ایک ملزم گل خان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ملزمان کاساتھی حال ہی میں جیل سے چھوٹ کرآیا تھا۔ ادھر لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے اطراف میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :