سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میئر وسیم اختر نے پانی و سیوریج کے مسائل پر تیار رپورٹ جمع کرادی

سندھ حکومت بغیر کسی سیاسی مینڈیٹ کے کراچی کے معاملات چلا رہی ہے،واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کو اب اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا،رپورٹ

جمعہ 26 جنوری 2018 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میئر وسیم اختر نے پانی و سیوریج کے مسائل پر تیار رپورٹ جمع کرادی۔مئیر کراچی کی جانب سے تیار رپورٹ 14 صفحات پر مشتمل ہے۔مئیر کراچی وسیم اختر نے عدالت عظمی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں وسیع اختیارات کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

مئیر کراچی نے رپورٹ میں تمام مسائل کا زمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بغیر کسی سیاسی مینڈیٹ کے کراچی کے معاملات چلا رہی ہے کے فور کے فیسز بہت سلو ہیں اب میں تیزی آنی چاہیے۔

مئیرکراچی وسیم اخترکا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ 2008 سے پیپلزپارٹی صوبے میں برسراقتدار ہے لیکن شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ سیوریج کا نظام تباہ حال ہوچکا۔ 40 50 سال پرانی لائنیں ہیں ان کی مرمت کے بغیر فراہمی اب کا مسلہ حل نہیں ہوگا سپریم کورٹ کا صاف پانی کا فراہمی کا نوٹس لینا اچھا اقدام ہے واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کو اب اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا