کراچی،محکمہ جنگلی حیات نیپر ندو ں کے شکا ر پر مکمل پا بندی عائد کردی

جمعہ 26 جنوری 2018 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) محکمہ جنگلی حیا ت حکومت سندھ کے ا علا میے کے مطا بق سیکشن 40(1)اور (2)41کے تحت پر ندو ں کے شکا ر کیلئے 19نومبر 2017سے 21جنوری 2018تک ہنٹنگ سیزن کا اعلا ن کیا گیا تھا جس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے جس کے بعد صو بے بھر میں تیتر ،بٹیر ،مر غا بی اور بطخ کے شکا ر پر مکمل پا بندی نا فذ العمل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خلا ف ورزی کر نے والو ں کے خلا ف وائلڈ لا ئف پرو ٹیکشن آر ڈننس 1972کے سیکشن 17اور 23کے تحت مقدمہ در ج کرنے کے علا وہ بھا ر ی جر ما نہ بھی عا ئد کیا جا ئے گا ۔محکمہ جنگلی حیا ت کے یہ اقدا م نا یا ب پر ندو ں کی افزائش نسل میں اضافے کے لئے اٹھا یا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :