کراچی،پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی

جمعہ 26 جنوری 2018 19:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ کے اعلامیہ کے مطابق سیکشن 40(1) اور (2)41 کے تحت پرندوں کے شکار کیلئے 19 نومبر 2017ء سے 21 جنوری 2018ء تک ہنٹنگ سیزن کا اعلا ن کیا گیا تھا جس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے جس کے بعد صو بے بھر میں تیتر، بٹیر، مرغابی اور بطخ کے شکار پر مکمل پابندی نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن آرڈننس 1972ء کے سیکشن 17 اور 23 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلی حیات کے یہ اقدام نایاب پرندوں کی افزائش نسل میں اضافے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :