پاکستانی معروف فلم سٹار اداکارہ لیلی کی سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل

پیسوں کے فراڈ پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش

جمعہ 26 جنوری 2018 18:50

پاکستانی معروف فلم سٹار اداکارہ لیلی کی سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) پاکستانی معروف فلم سٹار اداکارہ لیلی کی سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لیلی نے پیسوں کے فراڈ پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار لیلی نے پیسوں کے فراڈ پر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر اپنی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی جس پر فورا سے کچھ لوگوں نے بھاگ کر لیلی کوخودکشی کرنے سے بچا لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم سٹار لیلی کے ساتھ پیسوں کا فراڈ کیا گیا ہے جس پر انہوں نے آواز اٹھانا چاہی لیکن کسی نے بھی اس کی بات پر توجہ نہیں دی ،لیلی نے آخر کار خود کشی کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا جسے لوگوں نے نا کام بنا دیا

متعلقہ عنوان :