عبدالغفار خان اور خان عبدالولی خان کی برسی 28جنوری کو منائی جائے گی ، مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے

جمعہ 26 جنوری 2018 18:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) خُدائی خدمتگار تحریک کے قائد اور برطانوی سامراج سے آزادی دلانے والے لیڈر خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر اتوار 28جنوری کو سب سے بڑی تقریب باچا خان مرکز کے قریب رنگ روڈ سے ملحق گرائونڈ میں منعقد کی جائے گی دوپہر دو بجے منعقدہ جلسہ سے مرکزی اور صو با ئی قائدین خطاب کریں گے،اس موقع پر سینئر صحافی نعیم سرحدی کی جانب سے گزشتہ ایک سال کی تحقیق اور تلاش کے دوران خُدائی خدمتگاروں پر تیار ہونے والی تاریخی اہمیت کی کتاب بھی شائع کی جائے گی جس میں باچا خان اور اُنکے ساتھی خُدائی خدمتگاروں کے ساتھ برطانوی دور حکومت میں ہونے والے مظالم کی مختلف نوعیت کی داستانیں رقم کی گئی ہیں تاریخی کتاب جو 304صفحات پر مشتمل ہے میں برصغیر ہند اور بعد ازاں قیام پاکستان اور بنگلہ دیش کی تقسیم کے حقیقی واقعات بھی شامل کیئے گئے ہیں ،اے این پی سٹی ڈسٹر کٹ کے صدر ملک غلام مصطفٰے نے تمام ورکروں سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :