کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا آرمی میڈیکل کیمپ بدین کا دورہ

جمعہ 26 جنوری 2018 17:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے جمعہ کو آرمی میڈیکل کیمپ بدین کا دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر کو بدین میں پاک آرمی میڈیکل کور کی جانب سے قائم تین روزہ فری میڈیکل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ بدین، مٹھی اور تھرپارکر سے منسلک مختلف علاقوں کے عوام کے لئے قائم کیا گیا جس میں پولیو، ہیپاٹائٹس، ٹی بی، ہیضہ، دمہ، بلڈ پریشر، شوگر، دانتوں کے امراض کے علاج کے ساتھ دیگر ملحقہ بیماریوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی میڈیکل کور کی جانب سے صحت کے بارے میں آگاہی پروگرام کی تعریف کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے میڈیکل، ڈینٹل، سرجیکل، گائنی اور چائلڈ اسپیلشسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پانچ ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :