بھارت کا یوم جمہوریہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر

کشمیریوں کیلئے بھارت کا چہرہ الگ ہے ،عالمی برادری کو دکھانے کیلئے الگ ہے ،عالمی برادری ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور یورپی یونین اپنے وفود مقبوضہ کشمیر میں بھیجے تاکہ انہیں مقبوضہ وادی کے اندر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا علم ہو سکے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2018 17:38

بھارت کا یوم جمہوریہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کشمیریوں کے لیے بھارت کا چہرہ الگ ہے اور عالمی برادری کو دکھانے کے لیے الگ ہے بین الاقوامی برادری ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور یورپی یونین اپنے وفود مقبوضہ کشمیر میں بھیجے تاکہ انہیں مقبوضہ وادی کے اندر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا علم ہو سکے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ سکے ہندوستان میں انتہا پسندی عروج پر ہے اور اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق غصب ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان اور آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر کے بھارت کے خلاف مشترکہ یوم احتجاج منائیں گے مہاجرین کشمیر کے 6فیصد کوٹے سمیت تمام مسائل یکسو کیے جائیں گے مہاجرین کے وہ مسائل جو وفاقی حکومت سے متعلق ہیں وزیراعظم پاکستان کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد پر ان کے نوٹس میںلائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اے پی ایچ سی کا وفد سید منظور احمد شاہ ،میر منتظر گل ،ارشاد عطاری ،ریاض قادری ،رئیس احمد ،ریاض الحسن اور دیگر قائدین پر مشتمل تھا اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو حالات ہیں ان پر دل خون کے آنسو روتا ہے جن مصائب اور مشکل حالات کا مقابلہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کر رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ،حق خودارادیت دبا رکھا ہے کشمیر کے اندر بھارت نے عوامکے سیاسی اور جمہوری حقوق غصب کر رکھے ہیں ایسے حالات میں بھارت کا یوم جمہوریہ عالمی برادری سے فراڈ کے سوا کچھ نہیں بھارت نے کشمیر کے اندر اپنی فوج کے وحشیانہ مظالم کو چھپانے کے لیے انسانی حقوق کی بین اقوامی تنظیموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے کشمیر کی دھرتی کے عوام بھارت سے نفرت کرتے ہیں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے لیے کیے گئے اعلانات اور پیکجز کو عوام نے مسترد کر دیاہے کشمیری حق خود ارادیت کے علاوہ کسی مطالبے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار کرنے کے لیے مقبوضہ وادی کے اندر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر غیر انسانی اور کالے قوانین نافذ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی اور اس کے حواری انسانیت دوستی سے عاری اور مسلمان دشمنی ہیں گرے ہوئے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی دبائو کا سامنا ہے پاکستان خود بھی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے اس کے باوجود وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا جس پر پاکستانی قوم اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آزادکشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ہم یہ کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے وزیراعظم پاکستان کی 5فروری کو مظفرآباد آمد پر ان سے آزادکشمیر ٹیلی ویژن کو مستقل بنانے اور بین الاقوامی طور پر بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ایک طرف ہندوستان یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے قیام کے خلاف ووٹ دیتا ہے اور دوسری طرف اسرائیل سے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کر رہا ہے یہ بھارت کے دوہرے چہرے کا ثبوت ہے حکومت آزادکشمیر لائن آف کنٹرول سے منسلک علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ایل او سی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔