کراچی ،آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد کی ڈی جی ر ینجرز سندھ سے ملاقات

جمعہ 26 جنوری 2018 17:37

کراچی ،آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد کی ڈی جی ر ینجرز سندھ سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) آل سٹی تاجر اتحاد نے ر ینجرز کو کراچی میںمستقل بنیاد پر تعینات ر کھنے کا مطالبہ کر د یاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد نے اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے کی سر براہی میں معروف تاجر ر ہنما سراج قاسم تیلی کی قیادت میں کراچی چیمبر کے دفتر میں ڈی جی ر ینجرز سندھ محمد سعید سے ملاقات کی ۔

اس مو قع پرآل سٹی تاجر اتحاد کے چیئر مین حکیم شاہ ، منصور کادوانی ، جاوید قر یشی، کاشف اسلام،طاہر سر بازی، سلیم مر شید، ہارون چاند، عارف جیوا اور اسلم بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈی جی ر ینجرز سندھ محمد سعید نے آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے سیکورٹی سے متعلق تاجروں کے لیے کیے جانے والے کاموں اورسندھ ر ینجرز کے ساتھ تعاون کو سر اہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآل سٹی تاجر اتحادکے صدر حماد پونا والا نے آل سٹی تاجر اتحاد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ر ہنے اور امن و امان کو مستقل یقینی بنانے کے عمل پر کر نل عدنان اور کر نل طلحہ کی کار کر د گی کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔حماد پونا والا نے مزید کہا کہ ر ینجرز نے کراچی میں امن قائم کر نے کے لیے جو قربانیاں دیں ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، ر ینجرز کی قر بانیوں کے بعد ہی شہر میں امن قائم ہوا ہے اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

اس موقع پر آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہر یوں اور تاجر برادری کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ر ینجرز کو کراچی میںمستقل بنیادوں پر ہی تعینات کر دیا جائے جب کہ آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد نے ڈی جی ر ینجرز سندھ محمد سعید سے مطالبہ کیا کہ تا جروں کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :