کراچی ،مرحوم پولیس ملازمین کی بیواؤں کو چوالیس کروڑ کی رقم آن لائن ادا کی گئی

جمعہ 26 جنوری 2018 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ پولیس فلاح وبہبود اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں اے آئی جی ویلفیئر سندھ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ویلفیئربرانچ سندھ نے دسمبر2015ء سے دسمبر 2017ء تک پانچ ہزار مرحوم پولیس ملازمین کی بیواؤں میں مجموعی طور پر بینوویلنٹ فنڈ سے چوالیس کروڑ روپئے (44,0000000) ادا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ تمام کی تمام رقم بیواؤں کے اکاؤنٹس میں ذریعہ آن لائن ادا کی گئی ہے جسکا مقصد کسی بھی قسم کی تاخیر یا مسئلہ سے اجتناب تھا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ویلفیئر برانچ کی جانب سے مذکورہ اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوی امید کا اظہار کیا کہ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے اقدامات کے تسلسل کو ناصرف جاری رکھا جائیگا بلکہ اس حوالے سے تمام تر مثبت پیش رفت کو بھی ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :