سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے -نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 16:09

سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے -نوازشریف
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی26- جنوری۔2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے ‘ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے-سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاتی امرا میں نون لیگی کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے جس کے لیے نون لیگی کارکن متحرک ہو جائیں، (ن) لیگ کے کارکنان تیار ہوجائیں ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی جب کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔

متعلقہ عنوان :